بھینس
بھینس بہت مفید جانور ہے ، پنجاب کے بیشتر علاقوں میں اسے ‘مج‘ کے نام سے پکارا جاتا ہے ۔ قد میں عقل سے تھوڑی بڑی ہوتی ہے ۔ چوپایوں میں واحد جانور ہے جو موسیقی کا ذوق رکھتا ہے ۔ اس لیے اس کے آگے لوگ بین بجاتے ہیں - بھینس دودھ دیتی ہے مگر یہ کافی نہیں ھوتا ، لہذا باقی دودھ گوالا دیتا ہے اور ان دونوں کے باھمی تعاون سے ھم شہریوں کا کام چلتا ہے ۔
( ابن انشاہ کی اردو کی آخری کتاب سے انتخاب )
Bookmarks